سعید احمد شاہ صاحبزادہ سید حسن محمود گجراتی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

گجرات : ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کے صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ، ان کی بارات گجرات سے اسلام آباد ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی گئی ، بارات کا استقبال پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی و دیگر نے کیا ، ان کا نکاح پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں نے پڑھایا، شادی کی تقریب میں پاکستان کے اہم پیران عظائم ، علماء و مشائخ نے شرکت کی ، جن میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان مولانا محمد خان شیرانی ، مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر جیلانی چیئرمین ورلڈ جماعت اہلسنت ، سابق وزیر صاحبزادہ فضل کریم ، صاحبزادہ پیر خالد سلطان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، بیرسٹر فیروز شاہ ، راجہ محمد اختر ، پیر علمدارحسین شاہ ، پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی ، پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید ضیاء النور شاہ ، پیر سید ابرار الحسن شاہ ، پیر سید جماعت علی شاہ ، پیر سید شوکت شاہ ، پیر سید مظہر بخاری ، چوہدری امجد آف امریکہ ، چوہدری عباس رانجھا ، سید قوسین شاہ ، سید طلحہ شاہ ، سید جواد شاہ ، سید علی عباس شاہ ، خادم علی خادم ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ ابوبکر و دیگر شامل ہیں ۔