گوندل گروپ آف انڈسٹری میں ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا

گجرات: گوندل گروپ آف انڈسٹری میں ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین گوندل گروپ آف انڈسٹریز الحاج محمد افضل گوندل نے کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن گجرات کے تمام عہدیداران نے خصوصی شرکت کی جن میں چوہدری امین فاروق وڑائچ صدر ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن گجرات، محمد حنیف جنرل سیکرٹری، امیر علی خان ہیڈ کوچ، موسیٰ خان، مظفر علی سلو میڈل پنجاب ڈویژن اور جلالپورجٹاں سے چوہدری اقبال وڑائچ نے شرکت کی، ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے مظفر علی کو دس ہزار نقد کا انعام دیا گیااس موقع پر اپنے خطاب میں الحاج افضل گوندل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے انہوں نے پنجاب کے مقابلو ں میںتیسرے نمبر پر آنے والے نوجوان کو مبارکباد بھی دی۔