شیخوپورہ : ضلع بھر میں گندم خریداری کیلئے14سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ابرار احمد مرزا

شیخوپورہ : (عمران مقبول)ڈی سی او شیخوپورہ ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم خریداری کے لئے14سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں ،اِن سنٹرز پر بارادانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری کا کام جاری ہے۔ابرار احمد مرزا نے بتایا کہ شیخوپورہ ،خانقاہ ڈوگراں ،فاروق آباد،صفدرآباد،مانانوالہ،مریدکے،نارنگ منڈی،جھبراں،بھکی،چار چک رسالہ،شرقپور،برج اٹاری،آدھیاں ،میرپورمیانی میں گندم خریداری سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال گندم خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ ٹن رکھا گیا ہے اور باردانہ کی تقسیم کے سارے مرحلہ کو شفاف بنا دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ ،ڈی سی اوآفس گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔