سلالہ واقعے کے بعد پاک ،امریکہ عسکری قیادت کی ملاقات

kayani Mattis

kayani Mattis

پاکستان : (جیو ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان سیئول میں گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد پاکستانی اور امریکی عسکری قیادت کے درمیان روالپنڈی میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس اور افغانستان میں تعینات نیٹو ایساف افواج کے سربراہ جنرل جان ایلن کے درمیان بات چیت ہوئی۔

ذرایع کے مطابق ملاقات میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ اور بارڈر کوآرڈی نیشن طریقہ کار پرغور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سلالہ جیسے واقعات سے بچنے کیلئے بارڈر کوآرڈی نیشن کے طریقہ کار میں ضروری ترامیم بھی تجویز کی گئیں۔