سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے اداکار

salman khan

salman khan

بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان انڈسٹری کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے فنکار بن گئے۔ دبنگ میں تو انسپیکٹر چلبل پانڈے نے خوب کرپشن کی لیکن یہی خان صاحب اصل زندگی میں اصولوں کے پکے نکلے جیسے ہی ان کی فلم  باڈی گارڈ نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ان کی تولاٹری کھل گئی ۔
اپنی اس خوشی میں انھوں نے حکومت کابھی خیال رکھا اور انھوں نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو دو مہینے ایڈوانس ٹیکس ادا کردیا یہ ایڈوانس کوئی کم رقم نہیں بلکہ پانچ کروڑ روپے ہیں۔ یوں سلمان خان نے بالی ووڈمسٹر پرفیکٹ عامر خان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جنھوں نے فلم دھلی بیلی کی کامیابی کے بعد چار کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس ادا کیا تھا۔