سلمان خان نے بھی سپر ہیرو بننے کا فیصلہ کرلیا

salman

salman

ممبئی : (جیو ڈیسک) صلو بھائی کا نیا ٹارگٹ ہیں ننھے بچے جن کے لئے سلمان خان بنیں گے سپر ہیرو مگر یہ ویسے سپرہیرو نہیں جو اڑتے ہیں یا پھر جادو کرتے ہیں۔ یہ ہیں عام انسانوں کی طرح، مگر ان کی طاقت ہوگی ان کی زلفوں میں۔

جی جناب سلمان نے فیصلہ کیا ہے سیمسن جیسے سپر ہیرو بننے کا۔ وہ بھی پٹھان سپر ہیرو جو کچھ ٹھان لے تو کرکے ہی رہتا ہے۔ اپنی اگلی فلم شیر خان میں صلو بھائی نے سوچا ہے سارے سپر ہیروزکی پھینٹی لگانے کا منصوبہ مگر یہ بھول گئے کہ سلمان کے بال توکم نہیں اگر وہ وگ لگاتے ہیں تو کہیں چیزیں کھینچتے کھینچتے زمین پر ہی نہ آجائے۔