سلوسٹر سٹالیون کی نئی فلم بلٹ ٹو دی ہیڈ کا ٹریلر جاری

Bullet To The Head

Bullet To The Head

لاس اینجلس (جیوڈیسک)سلوسٹر سٹالیون کی نئی فلم بلٹ ٹو دی ہیڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔معروف ادیب ”ایلکس نولینٹ ” کے ناول پر بننے والی فلم میں سلوسٹر سٹالیون گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کی یادگار ترین فلم ہو گی۔سکرپٹ میں کئی بار تبدیلیوں کے باعث ریلیز کی تاریخ تبدیل ہوئی تاہم اب یہ فلم مارچ میں ریلیز کر دی جائے گی۔