نیل نیتن مکیش نئی فلم میں بھوت بنیں گے

Neil Mukesh

Neil Mukesh

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو نیل نیتن مکیش نئی فلم تھری جی میں بھوت بنیں گے۔

ہارر فلم تھری جی ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جن کی زندگی ایک موبائل فون ملنے کے بعد یکسر تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس فون کے باعث فلم کے مرکزی کردار نیل نتین مکیش بھوت بن جاتے ہیں اور اپنے خاندان کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم رواں سال 15 مارچ میں ریلیز ہو گی۔