سمیع خان نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے افسران و ملازمین کی ستمبر 2012 کی تنخواہوں کے چیک جاری کر دئیے

Mohammad Sami Khan

Mohammad Sami Khan

کراچی : حکومت سندھ کے احکامات پر نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹاون کے چیف آفیسر محمد سمیع خان نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے افسران و ملازمین کی ستمبر 2012 کی تنخواہوں کے چیک جاری کر دئیے چیف میونسپل آفیسر کورنگی ٹاون محمد سمیع خان نے کورنگی ٹائون کے افسران و ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اس ماہ بھی دیگر ٹائونز سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ا گرچہ سندھ گورنمنٹ OZT کا شیئر پورا نہ آنے کی وجہ سے ٹائون میں مالی دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں لیکن کورنگی ٹاون نے ماضی میں بھی سب سے پہلے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کی اور آئندہ بھی ملازمین کو فو قیت دی جائے گی تاکہ ملازمین اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔