سنجے دت

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

نام :: سنجے دت

تاریخ پیداءش :: 29/ 7 / 1959

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: بالی ووڈ اداکار

اٹھائیس سالہ کیرئیر میں سنجو بابا ایک سو پندرہ سے زائد فلموں میں کام کرکے دومرتبہ فلم فئیر ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ایک سوپندرہ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سنجے دت انتیس جولائی انیس سو انسٹھ کو پیدا ہوئے۔ وہ آج کل جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں اپنی نئی فلم۔۔ نو پرابلم ۔۔۔ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہیں اپنی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں۔

ان کے والد سنیل دت اور والدہ نرگس بھی بالی وڈ کے کامیاب اداکار تھے۔ سنجے نے بائیس سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا پھر کامیابی ان کے قدم چومتی چلی گئی۔

اٹھائیس سالہ کیرئیر میں سنجو بابا ایک سو پندرہ سے زائد فلموں میں کام کرکے دومرتبہ فلم فئیر ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ وہ کامیاب فلمی کیرئیر کیساتھ اب سیاست میں بھی قدم رکھ چکے ہیں جہاں ایک نیا دور ان کا منتظر ہے۔