سندھ ، پنجاب کے بعد خسرے سے آزاد کشمیر بھی متاثر ، تین سو سے زائد بچے زیر علاج

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور (جیوڈیسک) خسرے کی وبا ملک بھر میں پھیلتی جا رہی ہے ، محکمہ صحت کے مطابق موذی وبا سے سندھ میں دو ماہ کے دوران 183 بچوں کی ہلاکت ہو چکی جبکہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں دو ہزار مریض زیر علاج ہیں ،آزاد کشمیر بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکا اب تک تین سو سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب میں وبا کے باعث اب تک سترہ بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں، محکمہ صحت کی خصوصی ہدایات کے مطابق لاہور کے میو، سروسز اور چلڈرن ہسپتال میں خسرے کے مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران خسرے سے متاثرہ 3 سو سے زائد بچے مختلف ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں 150 ، راولا کوٹ میں 70 ، مظفرآباد میں90 ، نیلم میںمیں50 بچے ممکنہ خسرے کی علامات سے ہسپتال لائے گئے