سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش

karachi rain

karachi rain

کراچی : سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جب کہ کراچی اور ٹھٹھہ میں بھی بارش ہوئی۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے باعث مکران ڈویژن میں بارش جاری ہے۔ شدید بارش سے گوادر کا تربت سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ جس کے باعث گوادر اور تربت سے آنے اور جانے والی درجنوں گاڑیاں طلار ندی کے دونوں جانب کھڑی ہیں۔ کمشنرمکران ڈویڑن اسلم جمالی نے آج نیوز کو بتایا کہ قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث علاقے میں محصورمسافروں کی مدد کیلئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹہ میں بھی آج صبح بارش شروع ہوگئی۔ مون سون کی بارش سے متاثر ہونے والے غریب لوگ نئی بارش سے خوف زدہ اور پریشان ہیں۔ ان کے مسائل میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی آج ہلکی بارش ہوئی ہے۔