سندھ : خسارے کے بجٹ میں کئی خوشخبریاں

sindh budget

sindh budget

کراچی: (جیو ڈیسک) سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جارہا ہے۔۔خسارے کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ چالیس سے پچاس ہزار نئی ملازمتیں اور تنخواہوں میں بیس فی صد اضافے کی خوشخبریاں سنائے جانے کی توقع ہے ۔

سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ پیر کی شام پانچ بجے پیش کیا جائے گا ۔ بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں وعدے ہیں اور خسارہ کم کرنے کے دعوے ہیں۔

اے آروائی نیوز کو موصول بجٹ دستایزات کے مطابق آمدنی کا تخمینہ پانچ کھرب ساٹھ ارب روپے ہے۔ جبکہ اخراجات کا تخمینہ پانچ کھرب چونسٹھ ارب رکھا گیا ہے ۔ بجٹ میں تین ارب سات کروڑ کا خسارہ ظاہرکیا گیا ہے ۔سندھ کے عوام خوش ہوجائیں بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ۔چالیس سے پچاس ہزار نئی ملازمتیں بھی دی جائیں گی ۔

نئے بجٹ میں بزرگوں کیلئے تین ارب روپے کی ریلیف اسکیم بھی شامل ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بیس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ سندھ میں بائیس سو نئی ترقیاتی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے ۔