سندھ : مسلم لیگ ہم خیال نے پی پی سے سینیٹ کی نشست مانگ لی

qaim

qaim

سندھ میں مسلم لیگ ہم خیال نے پیپلزپارٹی سے سینیٹ کی ایک نشست کا مطالبہ کردیا ہے جس کے بعد وزیر اعلی سندھ کی سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ کرانے کیلئے جاری کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو میں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما رزاق راہموں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پردوسری جماعتوں کو ٹکٹ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تو وہ غفار قریشی کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے پارٹی قیادت سے مشورے کیلئے وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کا اگلا دور ہو گا۔