پارا چنار: مسجد کے باہرخودکش حملہ،26افرادجاں بحق،درجنوں زخمی

Parachanar blast

Parachanar blast

پاراچنار بازار میں خود کش حملے کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں میں بم دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خشہ ہے۔ درجنوں میں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکا پارا چنار کے مرکزی بازار میں مسجد کے باہر کیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے  بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکہ اتنا خوف ناک تھاکہ ہر طرف گردوغبار کیبادل چھاگئے۔

لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے۔اس موقع پردردناک مناظر دیکھنے کو ملے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پارا چنار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسجد کے باہر خودکش حملہ کیا گیا۔