سندھ میں سی این جی بحال،پنجاب میں نہ کھل سکی

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے۔ یقین دہانیوں کے باوجود پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس بحال نہ کی جاسکی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعدکھول دیئے گئے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی رکشہ ،ٹیکسی اور بسوں کی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ حسب معمول گھنٹوں گیس بھروانے کے منتظر رہے۔ حیدرآباد، سکھر اور میر پورخاص سمیت اندرون سندھ بھی صورتحال کچھ اسی طرح کی رہی۔

پنجاب میں سوئی ناردرن کمپنی کے حکام کی یقین دہانی زمینی حقائق کے منافی نکلی۔ وعدوں کے باوجود سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال نہ کی جاسکی۔ پنجاب میں گیس کا بحران شدید ہے۔ صنعتوں کو بھی گیس نہیں مل رہی۔ فلنگ اسٹیشنز کی باری تو ویسے بھی اب سب سے آخر میں آنی ہے۔