سندھ میں مشرف دور کا بلدیاتی نظام آج ختم ہو جائے گا

sindh

sindh

سندھ میں سابق صدر پرویز مشرف دور کا بلدیاتی نظام آج شام چار بجے ختم ہو جائیگا۔ گورنر سندھ نے ایک آرڈیننس کے زریعے بلدیاتی نظام کا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا جوایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کے باعث اسمبلی سے منظورنہیں کرایا جا سکا۔ سندھ میں انیس سو نواسی کا بلدیاتی نظام شام چاربجے سے بحال ہوجائیگا۔ بیس جولائی کومتحدہ قومی موومنٹ کیحکومت سے الگ ہو نے کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں کمشنری نظام اور 1979 کا بلدیاتی نظام منظور کروایا جو 17 دن جاری رہا۔ بعد ازاں حکومت سندھ میں متحدہ کی دوبارہ شمولیت کے بعد گورنر سندھ نے ایک آرڈینیس کے ذریعے مشرف دور کا بلدیاتی نظام نافذ کیا۔ جس کی مدت آج شام چاربجے ختم ہو رہی ہے۔
شام چار بجے کے بعد سندھ بھر میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بحال ہو جائیں گے اور کراچی میں پرانے ڈی ایم سیز بحال ہو جائیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام پرفیصلے کیلیے صدرآصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں آج پی پی رہنماں کااہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔