کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار

arrest

arrest

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کے قریب ایک کار میں سوار چار مسلح ملزمان رکشے میں سوار ایک شخص سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے ۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فون، نجی بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز نقدی اور دو ٹی ٹی پستول بر آمد کیئے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔