سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، شرجیل میمن کو وزیر بنائے جانے کا امکان

sharjeel memon

sharjeel memon

سندھ : (جیو ڈیسک)سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر شرجیل میمن کو وزیر بنایا جارہا ہے جنہیں محکمہ اطلاعات کا قلم دان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو وزیر بنانے کی سمری وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان بیرون ملک اور قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو اسلام آباد میں موجود ہیں جن کی واپسی کے بعد شرجیل میمن وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

سسی پلیجو کی وزارت بھی بحال کیے جانے کی توقع ہے۔ صوبائی وزیر منظور وسان کو ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ سونپا جارہا ہے۔