منرو کیس : لڑکیوں اورملزمان کے ڈین این اے نمونے لے لیئے گئے

girls rape

girls rape

فورٹ منرو : (جیو ڈیسک)فورٹ منرو میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ لڑکیوں اور تین ملزمان کو لاہور میں ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کے بعد ڈی جی خان روانہ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بیان تبدیل کرنے کیلئے دباو ڈالاجا رہا ہے۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لاہورمیں واقع فرانزک لیباٹری میں رات گئے بارڈر پولیس کے تین جوانوں اور پانچ متاثرہ لڑکیوں کو عدالتی حکم پر لایا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمع نے بتایا کہ وہ بہن کے ہمراہ کزن کو ملنے ملنے فورٹ منرو گئی تھی جہاں پولیس اہلکارنے انہیں تلاشی کے بہانے حراست میں لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شمع کے مطابق وہ لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون کی رہائشی ہے۔

فرانزک لیباٹری میں تمام افراد کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈی جی فارنزک لیب ڈاکٹر طاہر اشرف بھی وہاں موجود تھے۔ میڈیکل کے بعد لڑکیوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس کی جانب سے بیان تبدیل کرنے کیلیے دباو ڈالا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد تمام افرادکو ڈیرہ غازی خان روانہ کردیاگیا ہے جہاں آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس مجید لغاری اور ایک نامعلوم شخص کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد بارڈر پولیس کے چودہ اہلکاروں کو معطل جبکہ تین ملزمان نوید اقبال، ظفر اور امجد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔