سندھ ہائیکورٹ، عید پر موبائل فون سروس بند کرنے سے روک دیا

Mobile Phone Service

Mobile Phone Service

سندھ(جیوڈیسک)عید الفطر پر سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی لیکن عید الاضحی پر نہ صرف سندھ ہائیکورٹ نے موبائل سروس بند کرنے سے روک دیا ہے بلکہ پنجاب حکومت نے بھی مخالفت کر دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے عیدالضحی پر موبائل فون سروس بند کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص حالات کے بغیر سروس معطل نہیں کی جاسکتی۔ صدر ایمرجنسی نافذ کریں تو موبائل فون نیٹ ورک جام کئے جاسکتے ہیں۔ پنجاب کے وزیر قانون نے بھی وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس بند کی گئی تو وفاق سے احتجاج کیا جائے گا۔