خلیجی ممالک،یورپ، امریکا اورفلپائن میں آج عید منائی جا رہی ہے

 Eid Celebrated

Eid Celebrated

سعودی عرب(جیوڈیسک)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک،یورپ امریکا ، فلپائن اور بعض دیگر ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے ۔ پاکستا ن میں عید کل ہو گی۔

فلپائن میں مسلمانوں نے دارالحکومت منیلا کے سب سے بڑے پارک میں نماز عید ادا کی ۔رات بھر ہونے والی بارش کے باوجود منیلا کے مضافات میں واقع رزال پارک میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نمازکی ادائیگی کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی مطابق جانوروں کی قربانی کی۔ کچھ لوگوں نے پارک میں پکنک منائی چاولوں اور نوڈلز پر مشتمل روائتی کھانا کھایا۔

فلپائن کی ساڑھے نو کروڑ آبادی میں چودہ فیصد مسلمان ہیں۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک،یورپ، امریکا ، اور بعض دیگر ممالک میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں نماز عید کے چھوٹے بڑے پندرہ سو اجتماعات ہوں گے۔