سندھ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

national assembly

national assembly

ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ دو ججز کو مستقل کر نے کی سفارش مسترد کردی۔ ججز تعیناتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے ایڈیشنل جج شاہد انور باجوہ، احمد علی شیخ، عقیل احمد عباسی اورجسٹس منیب اختر صدیقی کو مستقل کرنے کی منظوری دی تاہم عرفان سعادت خان اور غلام سرور کورائے کی تقرری مسترد کر دی گئی۔