سنگاپور فلم فیسٹول کا آغاز ہو گیا، 144فلمیں دکھائی جائیں گی

film festival

film festival

سنگاپور کا چوبیس واں فلم فیسٹول شروع ہو گیا ہے، جس میں ہالی ووڈ کی فلموں سمیت ایک سو چوالیس فلمیں پیش کی جائیں گی فیسٹول کا آغاز چین کی فلم ریڈ لائٹ ریولیوشن سے ہوا۔
یہ بے روزگار شخص کی جستجو سے متعلق ایک مزاحیہ فلم ہے، جس میں جدید چین میں جنسی آزادی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فیسٹول میں بریڈپٹ کی فلم ٹری آف لائف بھی دکھائی جائے گی۔ جبکہ فیسٹول میں موٹر ریسنگ کے لیجنڈ آریٹن سینا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم سینا بھی شامل ہے۔