سنیٹ انتخاب: بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے نام جاری

Senate

Senate

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پنجاب اور سندھ سے سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعتزاز احسن اور محمد اسحاق ڈار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ خواتین کی نشست پر نزہت صادق اور خالدہ پروین بلامقابلہ کامیاب ہوئیں۔اقلیتی نشست پر کامران مائیکل کامیاب ہوئے۔ جبکہ سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر عبدالحفیظ شیخ اور بیرسٹر فروغ نسیم بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔