حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نواب شاہ: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی انتہا ہو گئی ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی۔ وہ نواب شاہ کے علاقے قاضی محمد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔