بلوچستان میں سینٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

Election

Election

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں بلوچستان بازی لے گیا، ایک ووٹ کی قیمت پینسٹھ کروڑ پہنچ گئی، لسبیلہ سے مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی نے فنڈز کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی پیر قادر گیلانی نے پینسٹھ کروڑ روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی، صوبائی وزارا علی مدد جتک یونس ملازئی کے ہمراہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے پیر عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ انہوں نے حلقے کے عوام کے مفاد میں سودے بازی کی ہے، چار سالوں سے انکے حلقے کو نظر انداز کیا جاررہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد سینٹ کے الیکشن کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔