رحمان ملک کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

Meeting

Meeting

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیرداخلہ نے صدر مملکت کو کوہستان بس فائرنگ کے واقعہ سے متعلق اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ صدر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

صدر زرداری نے رحمان ملک کو شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔