سوات : گیس کے اخراج سے مکان میں دھماکا، خاتون جاں بحق

Swat Blast

Swat Blast

سوات (جیوڈیسک) مینگورہ سوات کے شہر مینگورہ میں ایک گھر میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں محمد ظاہر نامی شخص کے گھر میں صبح 6 بج کر 10 منٹ پر دھماکا ہوا۔ دھماکے کے وقت ظاہر کے گھر آئی مہمان خاتون وڑہ بی بی جو نماز پڑھ رہی تھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

جبکہ گھر میں سوئی ہوئی 4 خواتین اور دو بچے زخمی ہوگئے،جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے مکان کے تین کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔ دیواریں گرگئیں اور چھتیں بھی متاثر ہوئیں۔ ڈی پی او سوات گل افضل آفریدی کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔