ملتان : پولیس موبائل وین الٹنے سے 3 اہلکار زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں تھانہ ممتاز آباد کی پولیس موبائل وین الٹ گئی جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملتان میں تھانہ ممتاز آباد پولیس نے پرانا دنیا پور روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا ایک مشکوک گاڑے کو روکنے کی کوشش کرنے کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے پولیس موبائل وین سامنے سے آنے والی ریڑھی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس سے تین پولیس اہلکار کانسٹیبل راشد منہاس ، امجد اور ڈرائیو نور محمد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔