آزاد کشمیر : برفانی تودے سے تمام افراد کے جسد خاکی نکال لئے گئے، ترجمان پاک فوج

Azad Kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں برفانی تودے سے تمام اٹھارہ فوجیوں اور سویلین کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے شاردہ سیکٹر میں امدادی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ انتیس اور تیس نومبر کو سات سویلین اور گیارہ فوجی جوان برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔

ان کی تلاش کے لئے آپریشن تین دن تک جاری رہا اور تمام اٹھارہ افراد کے جسد خاکی نکالنے کا عمل پیر کو مکمل کر لیا گیا۔ تمام جسد خاکی شہدا کے آبائی علاقوں میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔