سوناکشی سنہا رومینٹک فلموں سے بور،ایکشن سین کریں گی

sonakshi sinha

sonakshi sinha

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ دبنگ گاؤں کی گوری سوناکشی سنہا رومینٹک فلموں سے بور ہوگئیں۔ کہتی ہیں اب ایکشن سین کرنے ہیں۔ بالی ووڈ بیوٹیز کو آج کل چڑھا ہے شوق ماردھاڑ کا۔

بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا کے ڈان اور تیکھے نینوں والی بپاشا باسو کے فلم ریس ٹو میں ایکشن میں آنے کے بعد سوناکشی سنہا کے دل میں بھی خواہشیں جاگ رہی ہیں کہ وہ بھی تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور کوئی فلم کریں۔ رومانس کے بجائے ان کی فلم میں بھی ماردھاڑ اور ماراماری ہو۔ وہ پھولوں سے بھرے آنچل سنبھالے ساڑھی پہننے کے بجائے ہتھیار اٹھاتی نظرآئیں۔ دیکھیں اب سوناکشی کی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔