کانز فلم فیسٹول: بریڈ پٹ کی آمد پر مداحوں کا جمگھٹ

pitt

pitt

کانز: (جیو ڈیسک) کانز فلم فیسٹول میں ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اپنی فلم ۔ کلنگ دیم سوفٹلی کی پروموشن کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے ساحلی شہر کانز میں یوں تو روز ہی ہالی ووڈ ستاروں کی آمد جاری ہے۔ لیکن آج مداحوں کا جوش و ولولہ خاصا زوردار تھا۔ کیونکہ آج آمد تھی ان کے پسندیدہ اداکار بریڈ پٹ کی۔

بریڈ پٹ کے آنے کے ساتھ مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جھلک دیکھنے کو بیچین ہوگئی۔ ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ نے کانز فلم فیسٹول میں اپنی آنے والی نئی فلم۔ کلنگ دیم سوفٹلی میں امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔ فلم میں امریکا کے صدر کے معاشی حالات کو قابو کرنے کے جھوٹے وعدے کئے مگر معاشی حالات قابو میں نہ ہونے کی وجہ سے امریکا میں جرائم پیشہ افراد نے اسٹاک ایکسچینج پر اجارہ داری شروع کردی اور پھر یہیں سے امریکی مزید مسائل میں دھنستے چلے گئے۔