سونا چاندی اور خام تیل:10ارب 82کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

gold silver

gold silver

گزشتہ ہفتے سونے چاندی اور خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں ملکی سرمایہ کاروں نے دس ارب بیاسی کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی سرمایہ کاروں نے سونے کے بیالیس ہزار سے زائد سودوں کے دوران سات ارب بتیس کروڑ کی سرمایہ کاری کی جبکہ ایک ارب چھپن کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے زریعے چاندی کے تین ہزار سات سو سے زائد سودے کئے۔
خام تیل کے مستقبل کے دس ہزار نو سو سودوں کے زریعے ایک ارب بانوے کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے سونے کی فی اونس قیمت سولہ سو انتالیس ڈالرز پر بند ہوئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت انتیس اعشاریہ اکسٹھ ڈالر اورخام تیل گزشتہ ہفتے ننانوے اعشاریہ تیرا ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔