سونے کی قیمت میں 300 روپے تولہ اضافہ

Gold Price

Gold Price

کراچی(جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے کے بعد باسٹھ ہزار دو سو روپے پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار تین سو چودہ روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دس ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔