سٹیزن فرنٹ کی ایکشن کمیٹی کے اراکین کا تاجر تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ شروع

گجرات: سٹیزن فرنٹ کی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین ایکشن کمیٹی خاور بشیر بٹ گولڑوی کی قیادت میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر دیا ، انہوں نے کاٹیج اینڈ فرنیچر ایسوسی ایشن فرنیچر مارکیٹ کے صدر چوہدری منور حسین پڈہ ، انجمن تاجران ریلوے روڈ کے نمائندگان عنصر محمود قذفی ، شیخ فضل باری ، فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہباز اور سرگودھا روڈ کی ممتاز تاجر شخصیت سید آصف محمود سے ملاقات کی ، وفد نے تمام تاجر راہنمائوں سے امن و امان کی موجودہ شہری صورتحال پر بڑی تفصیل سے گفتگو کی تاجر راہنمائوں نے سٹیزن فرنٹ کے وفد کو شہریوں کے مسائل کے حل کی تلاش کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر متفقہ ہائوس بلانے پر بھرپور شرکت کی آفر قبول کرتے ہوئے ان کی اس کاوش پر سراہا، سٹیزن فرنٹ گجرات شہر کے وفد میں چیئرمین ایکشن کمیٹی خاور بشیر بٹ کے علاوہ ، شیخ عرفان پرویز ، محمد یاسین ناصر ، مرزا گل نواز ، مرزا اکبر بیگ برلاس نے شرکت کی ۔