یکے باد دیگرے پولیس ملازمین کے شہادت کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں :شیخ عرفان پرویز

گجرات:گجرات میں یکے باد دیگرے پولیس ملازمین کے شہادت کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ، کہ قانون نافذ کرنے والے سپریم ادارے پولیس کے اہلکار ہی محفوظ نہیں تو عام شہری کا حال کیا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی ، نائب صدر عامر جاوید ، ایم وائی ناصر ، جنرل سیکرٹری سپریم کونسل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ گجرات پر امن شہر ہے لیکن موجودہ حالات میں لوگوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، کسی کو اپنی جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں ، آئے دنوں ڈکیتی کی بڑی بڑی وارداتوں اور قتل و غارت سے شہری ذہنی مریض بن چکے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کو گجرات شہر کے باسیوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں ، اور ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو صحیح معنوں میں گجرات کے شہریوں کے محافظ بن کر رہیں ۔