سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا

گجرات: سرکار کی آمد مرحبا…12ربیع الائول کے بابرکت دن کے موقع پر گجرات کی معروف غیر سیاسی تنظیم سٹیزن فرنٹ گجرات شہر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا ، تنظیم کے عہدیداران و اراکین خوبصورت بگیوں پر سوار ہو کر جلوس میں شریک ہوئے ، جلوس کا آغاز جامعہ شہنشاہ ولایت سے ہوا ، اور پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بگھی میں بیٹھ کر جلوس کا آغاز کیا ، جلوس کی قیادت سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری محمد طفیل اور تحصیل صدر چوہدری نجیب اشرف چیمہ تھے ، جلوس کے آرگنائزر سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی اور چوہدری عامر جاوید جیٹ میڈیکل والے تھے ، جلوس میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، صاحبزادہ پیر عبدالمجید شاہ گجراتی ، صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی ، عامر چوہدری ، محمد اکبر برلاس ، گل نواز ، تنویر احمد بھٹی ، چوہدری شبیر ،عاطف طاہر بٹ و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ، جن میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ریحان عرفان ، ٹھیکیدار شہزاد دبئی ، ، مہر محمد اسلم مٹھو ، رضوان مغل و دیگر موجود تھے ۔