سٹیزن فرنٹ کے صدر گجرات میں بڑھتے ہوئے جرائم کے متعلق پریس کانفرنس کریںگے :عامر چوہدری

گجرات: سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری نے بتایا ہے کہ سٹیزن فرنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمد طفیل آج 11فروری بروز ہفتہ بوقت 11بجے صبح اپنی رہائشگاہ حافظ نواب دین ہائوس میں ضلع گجرات میں بڑھتے ہوئے جرائم اور ڈکیتیوں کے متعلق پریس کانفرنس کریںگے ، اس موقع پر سٹیزن فرنٹ کے دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے ، سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ معزز اراکین پریس اس خبر کو بھی دعوت نامہ تصور کریں۔