سپریم کورٹ:خفیہ فنڈ کے استعمال کا ریکارڈ طلب

Supreme Court Of Pakistan

Supreme Court Of Pakistan

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت گرانے کے لیے مبینہ طور پر خفیہ فنڈ کے استعمال پر سیکریٹری خزانہ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خفیہ فنڈ سے چوالیس کروڑ روپے نکا لے گئے ۔

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت گرانے کے لیے خفیہ فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے سیکریٹری خزانہ کو حکم دیا کہ وہ پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے ستائیس کروڑ کا ریکارڈ پیش کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی بی طارق لودھی خفیہ فنڈ سے رقم نکلنے کو تسلیم کر چکے ہیں۔ عدالت نے موجودہ ڈی جی آئی بی اختر گورچانی کو بھی اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔