کراچی :عائشہ منزل بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Karachi Bomb blast

Karachi Bomb blast

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں عائشہ منزل پر ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد تین کلو وزنی تھا ۔۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج اداکی جائے گی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے عائشہ منزل میں کیا جانے والا دھماکہ غیر ملکی ساختہ بم کا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین کلو وزنی آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا۔ عائشہ منزل بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

متحد ہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جارہا ہے ۔ کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ایم کیو ایم نے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعزاز میں نائن زیرو پر سفر انقلاب جلسے کا اہتمام کیاتھا جس کے اختتام پذیر ہوتے ہی عائشہ منزل میں بم دھماکا ہو گیا۔