آئندہ عام انتخابات کے سیکیورٹی پلان پرالیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Election Commission Pakistan

Election Commission Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک) آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کریں گے ۔اجلاس میں چاروں چیف سیکرٹریوں سمیت سیکرٹری داخلہ ،خارجہ اور سیکر ٹری دفاع بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس الیکشن کمیشن کے آفس میں ہوگا۔