سپریم کورٹ : این آئی سی ایل اسکینڈل پر کارروائی آج شروع ہو گی

Supreme court

Supreme court

سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ این آئی سی ایل کیس میں جسٹس ریٹائرڈ غلام ربانی کی رپورٹ پر آج سے کارروائی شروع کرے گی۔جسٹس غلام ربانی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں مسلم لیگ ق کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین کو عدلیہ مخالف اشتہاری مہم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے توہین عدالت سمیت دیگر عدالتی کاروائی عمل میں لانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جٹس ریٹائرڈ غلام ربانی کی رپورٹ میں این سی ایل کیس میں مونس الہی کو بچانے کے لیے تفتیشی آفسر پر دباو ڈالنے اور عدالتی معاملات میں رکاوٹ پیدا کرنے پر مشیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔