گیاری کے شہید ڈاکٹر حلیم کی تدفین کے انتظامات مکمل

Capt Haleem

Capt Haleem

گیاری سیکٹر : (جیو ڈیسک)گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تدفین کا سلسالہ جاری ہے،گیاری سیکٹر کے شہید ڈاکٹر حلیم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں کوٹ پبی میں آج ادا کی جائے گی سیاچن کے گیاری سیکٹر میں سات اپریل کو مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے سوا سو سے زائد جوان برفانی تودے تلے دب کر شہادت جیسا عظیم مرتبہ پاگئے۔شہدا کے جسد خاکی کی تلاش کیلئے پاک فوج کے دلیر جوان لہو جمادینی والی سردی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک تیرہ جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ریسکیو ماہرین کیمطابق امدادی ٹیمیں کمپاونڈ کے قریب پہنچ گئی ہیں،جہاں پر اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود  تھی۔ اطلاع کے مطابق ہر شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔