سپریم کورٹ میں آج دہری شہریت کیس کی سماعت ہوگی

supreme cuort

supreme cuort

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں آج دہری شہریت کیس کی سماعت ہوگی ۔ گزشتہ ہونیوالی سماعت میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پارلیمنٹرینز کی دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے تیسرے رکن پارلیمنٹ زاہد اقبال کی رکنیت معطل کردی تھی۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے جمیل ملک نے اعتراف کیاہے کہ ان کے پاس دوہری قومیت ہے تاہم شہریت صرف پاکستان کی ہے۔اس کیس میں عدالت پیپلز پارٹی کی ایم این ا ے فرح ناز اصفہانی اور سینیٹر رحمان ملک کی رکنیت پہلے ہی معطل کر چکی ہے۔