سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔

چیف جسٹس نے گزشتہ روز سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ فوج بھی عوامی نمائندوں اور ججوں کی طرح آئین کی پابند ہے اور کوئی اگر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے تو وہ کسی پر احسان نہیں کرتا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کی تھی۔