سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ سیاستدانوں میں رقوم تقسیم سے متعلق پٹیشن کی سماعت شروع ہوتے ہی اٹارنی جنرل نے جسٹس جواد کے ریمارکس پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا جج صاحب کہتے ہیں حکومت نے اس کیس میں کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ یہ کیس پندرہ سال زیر التوا رہا۔ کاروائی نہ ہونے کی ذمہ دار عدلیہ ہے لیکن عدالت اصغر خان کیس کا ملبہ حکومت پر ڈالنا چاہتی ہے۔

اس پرچیف جسٹس نے کہا ایسی بات نہ کریں ہم نے کراچی اور بلوچستان بد امنی کیس میں بھی حکومت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیا۔ ملک میں جمہوریت کا سفر جاری ہے پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ آپ اپنی قانونی ذمے داریوں کے متعلق دلائل دیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ آئین میں صدر کی سیا سی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں جس پر صدر نے اپنے اختیار کی قربانی دے کر 58 ٹو بی ختم کیا۔