نوشہرہ : سرکاری گرلزسکول میں 2 دھماکے، عمارت تباہ

blast

blast

نوشہرہ(جیوڈیسک)نوشہرہ میں سرکاری گرلز سکول میں دودھماکوں سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نواحی علاقے کلے مرہٹی کے گرلز پرائمری سکول میں جمعہ کی صبح دو بم دھماکے ہوئے۔

دھماکوں سے سکول کی عمارت بری طرح متاثرہوئی۔ دھماکے کے وقت سکول میں چوکیدارموجود نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس ،ایلیٹ فورس اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔