سی آئی اے کا پاکستان میں ڈرون کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

drone attack

drone attackame

سی آئی اے (جیوڈیسک)سی آئی اے نے وائٹ ہاؤس سے ڈرون کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حملوں کے لیے صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایچ پیٹریاس نے وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں کے لیے صلاحیتوں کو بڑھایا جائے۔ سی آئی اے کے مطالبے کی منظوری کی صورت میں مزید 10 ڈرون امریکی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔گذشتہ چند برسوں سے 30 سے 35 جاسوس طیارے حملوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔