سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس ناصرالملک اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بنچ نے حکومتی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قومی سلامتی سمیت دیگر امور میں مصروف ہے۔ اسلئے چیئرمین نیب کی تقرری میں مہلت دی جائے۔ جسے عدالت نے مستردکردیا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کے نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو چیئرمین کے اختیارات استعمال کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔